Skip to main content

حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِى الْخِيَامِۚ

Fair ones
حُورٌ
حوریں
restrained
مَّقْصُورَٰتٌ
ٹھہرائی ہوئیں۔ روکی ہوئیں
in
فِى
میں
the pavilions
ٱلْخِيَامِ
خیموں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حوریں

English Sahih:

Fair ones reserved in pavilions.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حوریں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین

احمد علی Ahmed Ali

وہ حوریں جو خیموں میں بند ہوں گی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں (١)

٧٢۔١ حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ' جنت میں موتیوں کے خیمے ہونگے، ان کا عرض ساٹھ میل ہوگا، اس کے ہر کونے میں جنتی کے اہل ہونگے، جس کو دوسرے کونے والے نہیں دیکھ سکیں گے۔ مومن اس میں گھومے گا ' (صحیح بخاری)۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ان میں اچھی سیرت و صورت والی (حوریں) ہوں گی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ حوریں ہیں جو خیموں کے اندر چھپی بیٹھی ہوں گی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ایسی حوریں جو خیموں میں پردہ نشین ہیں،