Skip to main content

اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِيْنَۚ

Indeed they
إِنَّهُمْ
کیونکہ
were
كَانُوا۟
وہ تھے
before
قَبْلَ
پہلے
that
ذَٰلِكَ
اس سے
indulging in affluence
مُتْرَفِينَ
نعمتوں میں پلے ہوئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے

English Sahih:

Indeed they were, before that, indulging in affluence,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں تھے

احمد علی Ahmed Ali

بے شک وہ اس سے پہلے خوش حال تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں سے پلے ہوئے تھے (١)

٤٥۔١ یعنی دنیا اور آخرت سے غافل ہو کر عیش و عشرت کی زندگی میں ڈوبے ہوئے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(کیونکہ) وہ اس سے پہلے (دنیا میں) خوشحال (اور عیش و عشرت میں) تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک وہ (اہلِ دوزخ) اس سے پہلے (دنیا میں) خوش حال رہ چکے تھے،