اور (دوسرے) بائیں جانب والے، کیا (ہی برے حال میں ہوں گے) بائیں جانب والے،
English Sahih:
And the companions of the left – what are companions of the left?
1 Abul A'ala Maududi
اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا
2 Ahmed Raza Khan
اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے
3 Ahmed Ali
اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے
4 Ahsanul Bayan
اور بائیں ہاتھ والوں کا کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا (١)
٩۔١ اس سے مراد کافر ہیں جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں پکڑائے جائیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور(دوسری قِسم) بائیں ہاتھ والوں کی ہوگی اور بائیں ہاتھ والے کیا برے ہیں؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا
9 Tafsir Jalalayn
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں واصحب المشئمۃ اس آیت میں لفظ المشئمۃ استعمال ہوا ہے مشئمۃ، شوم سے ہے جس کے معنی بدبختی نحوست اور بدفالی کے ہیں اور عربی زبان میں بائیں ہاتھ کو شومی بولا جاتا ہے، شومی قسمت اسی سے ماخوذ ہے پس اصحاب المشتمہ سے مراد بدبخت لوگ ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے یہاں ذلت سے دوچار ہوں گے اور دربار الٰہی میں بائیں طرف کھڑے ہوں گے۔
10 Tafsir as-Saadi
‘﴿وَاَصْحٰبُ الْمَشْـَٔــمَۃِ ﴾ ’’اور بائیں (ہاتھ )والے ‘‘یعنی بائیں جانب کا گروہ ﴿ مَآ اَصْحٰبُ الْمَشْــَٔــمَۃِ﴾ ’’کیا (حقیر )ہیں بائیں (ہاتھ )والے؟‘‘ یہ آیت کریمہ اس گروہ کے احوال کی ہولناکیوں کو ظاہر کرتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur jo bayen haath walay hain , kiya batayen woh bayen haath walay kiya hain-?