Skip to main content

فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ۗ

Then (the) companions
فَأَصْحَٰبُ
پس ہیں والے
(of) the right
ٱلْمَيْمَنَةِ
دائیں ہاتھ
what
مَآ
کیا
(are the) companions
أَصْحَٰبُ
والے
(of) the right?
ٱلْمَيْمَنَةِ
دائیں ہاتھ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا

English Sahih:

Then the companions of the right – what are the companions of the right?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے

احمد علی Ahmed Ali

پھر داہنے والے کیا خوب ہی ہیں داہنے والے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں (١)

٨۔١ اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی نشانی ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس (ایک قِسم) دائیں ہاتھ والوں کی ہوگی وہ دائیں ہاتھ والے کیا اچھے ہیں؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سو (ایک) دائیں جانب والے، دائیں جانب والوں کا کیا کہنا،