اسی کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، وہی جِلاتا اور مارتا ہے، اور وہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے،
English Sahih:
His is the dominion of the heavens and earth. He gives life and causes death, and He is over all things competent.
1 Abul A'ala Maududi
زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اسی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت، جِلاتا ہے اور مارتا اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے،
3 Ahmed Ali
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے یے ہے وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
4 Ahsanul Bayan
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی وہ ہرچیز پر قادر ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
6 Muhammad Junagarhi
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے، وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی اور وه ہر چیز پر قادر ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
آسمانوں اور زمین کی سلطنت اسی کے لئے ہے وہی حیات دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آسمان و زمین کا کل اختیار اسی کے پاس ہے اور وہی حیات و موت کا دینے والا ہے اور ہر شے پر اختیار رکھنے والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
10 Tafsir as-Saadi
پھر اللہ تعالیٰ نے لا محدود اقتدار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۚ یُـحْیٖ وَیُمِیْتُ ﴾’’آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے، وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی۔ ‘‘یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ تمام مخلوقات کا خالق، رازق اور اپنی قدرت کے ساتھ ان کی تدبیر کرنے والا ہے۔﴿ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ﴾’’اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘
11 Mufti Taqi Usmani
aasmano aur zameen ki badshahat ussi ki hai , wohi zindagi bakhshta aur moat deta hai , aur woh her cheez per poori qudrat rakhney wala hai .