Skip to main content

اِسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطٰنُ فَاَنْسٰٮهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِۗ اُولٰۤٮِٕكَ حِزْبُ الشَّيْطٰنِۗ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّيْطٰنِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ

Has overcome
ٱسْتَحْوَذَ
غالب آگیا۔ گھیر لیا۔ احاطہ کرلیا
them
عَلَيْهِمُ
ان پر
the Shaitaan
ٱلشَّيْطَٰنُ
شیطان نے
so he made them forget
فَأَنسَىٰهُمْ
تو اس نے بھلا دیا ان کو
(the) remembrance
ذِكْرَ
ذکر
(of) Allah
ٱللَّهِۚ
اللہ کا
Those
أُو۟لَٰٓئِكَ
یہی لوگ
(are the) party
حِزْبُ
گروہ ہیں
(of) the Shaitaan
ٱلشَّيْطَٰنِۚ
شیطان کا
No doubt!
أَلَآ
خبردار
Indeed
إِنَّ
بیشک
(the) party
حِزْبَ
گروہ
(of) the Shaitaan
ٱلشَّيْطَٰنِ
شیطان کا
they
هُمُ
وہ
(will be) the losers
ٱلْخَٰسِرُونَ
خسارہ پانے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

شیطان اُن پر مسلط ہو چکا ہے اور ا ُس نے خدا کی یاد اُن کے دل سے بھلا دی ہے وہ شیطان کی پارٹی کے لوگ ہیں خبردار ہو، شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں

English Sahih:

Satan has overcome them and made them forget the remembrance of Allah. Those are the party of Satan. Unquestionably, the party of Satan – they will be the losers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

شیطان اُن پر مسلط ہو چکا ہے اور ا ُس نے خدا کی یاد اُن کے دل سے بھلا دی ہے وہ شیطان کی پارٹی کے لوگ ہیں خبردار ہو، شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ان پر شیطان غالب آگیا تو انہیں اللہ کی یاد بھلا دی، وہ شیطان کے گروہ ہیں، سنتا ہے بیشک شیطان ہی کا گروہ ہار میں ہے

احمد علی Ahmed Ali

ان پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے پس اس نے انہیں الله کا ذکر بھلا دیا ہے یہی شیطان کا گروہ ہے خبردار بے شک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانے والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے (۱) اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے (۲) یہ شیطانی لشکر ہے۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے والا ہے (۳)

ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے (۱) اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے (۲) یہ شیطانی لشکر ہے۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے والا ہے (۳)
۱۹۔۱ استحوذ کے معنی ہیں گھیر لیا احاطہ کرلیا جمع کرلیا اسی کا ترجمہ غلبہ حاصل کر لیا کیا جاتا ہے کہ غلبے میں یہ سارے مفہوم آجاتے ہیں۔
١٩۔۲ یعنی اس نے جن چیزوں کے کرنے کا حکم دیا ہے، ان سے شیطان نے ان کو غافل کر دیا ہے اور جن چیزوں سے اس نے منع کیا ہے، ان کا وہ ارتکاب کرواتا ہے، انہیں خوبصورت دکھلا کر یا مغالطوں میں ڈال کر یا تمناؤں اور آرزاؤں میں مبتلا کر کے۔
١٩۔۳ یعنی مکمل خسارا انہی کے حصے میں آئے گا۔ گویا دوسرے ان کی نسبت خسارے میں نہیں ہیں۔ اس لئے کہ انہوں نے جنت کا سودا گمراہی لے کر کر لیا، اللہ پر جھوٹ بولا اور دنیا و آخرت میں جھوٹی قسمیں کھاتے رہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

شیطان نے ان کو قابو میں کرلیا ہے۔ اور خدا کی یاد ان کو بھلا دی ہے۔ یہ (جماعت) شیطان کا لشکر ہے۔ اور سن رکھو کہ شیطان کا لشکر نقصان اٹھانے والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے، اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے یہ شیطانی لشکر ہے۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے واﻻ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

شیطان نے ان پر غلبہ پا لیا ہے اور اس نے انہیں خدا کی یاد بُھلا دی ہے یہ لوگ شیطان کا گروہ ہیں آگاہ ہو کہ شیطانی گروہ ہی گھاٹا اٹھانے والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان پر شیطان غالب آگیا ہے اور اس نے انہیں ذکر خدا سے غافل کردیا ہے آگاہ ہوجاؤ کہ یہ شیطان کا گروہ ہیں اور شیطان کا گروہ بہرحال خسارہ میں رہنے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اُن پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے سو اُس نے انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے، یہی لوگ شیطان کا لشکر ہیں۔ جان لو کہ بیشک شیطانی گروہ کے لوگ ہی نقصان اٹھانے والے ہیں،