Skip to main content

فَاِذَا قُضِيَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِى الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ

Then when
فَإِذَا
پھر جب
is concluded
قُضِيَتِ
پوری ہوجائے
the prayer
ٱلصَّلَوٰةُ
نماز
then disperse
فَٱنتَشِرُوا۟
تو پھیل جاؤ
in
فِى
میں
the land
ٱلْأَرْضِ
زمین (میں)
and seek
وَٱبْتَغُوا۟
اور تلاش کرو
from
مِن
سے
(the) Bounty
فَضْلِ
فضل میں (سے)
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کے
and remember
وَٱذْكُرُوا۟
اور ذکر کرو
Allah
ٱللَّهَ
اللہ کا
much
كَثِيرًا
بہت
so that you may
لَّعَلَّكُمْ
تاکہ تم
succeed
تُفْلِحُونَ
تم فلاح پاؤ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، شاید کہ تمہیں فلاح نصیب ہو جائے

English Sahih:

And when the prayer has been concluded, disperse within the land and seek from the bounty of Allah, and remember Allah often that you may succeed.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، شاید کہ تمہیں فلاح نصیب ہو جائے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر جب نماز ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ،

احمد علی Ahmed Ali

پس جب نماز ادا ہو چکے تو زمین میں چلو پھرو اور الله کا فضل تلاش کرو اور الله کو بہت یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو (١) اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تاکہ تم فلاح پالو۔

١٠۔١ اس سے مراد کاروبار اور تجارت ہے۔ یعنی نماز جمعہ سے فارغ ہو کر تم اپنے اپنے کاروبار اور دنیا کے مشاغل میں مصروف ہو جاؤ۔ مقصد اس امر کی وضاحت ہے کہ جمعہ کے دن کاروبار بند رکھنے کی ضرورت نہیں۔ صرف نماز کے وقت ایسا کرنا ضروری ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تاکہ تم فلاح پالو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر جب نماز تمام ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل (روزی) تلاش کرو اور اللہ کو بہت یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر جب نماز تمام ہوجائے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ اور فضل خدا کو تلاش کرو اور خدا کو بہت یاد کرو کہ شاید اسی طرح تمہیں نجات حاصل ہوجائے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب نماز ادا ہوچکے تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور (پھر) اللہ کا فضل (یعنی رزق) تلاش کرنے لگو اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ،