Skip to main content

اِتَّخَذُوْۤا اَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِۗ اِنَّهُمْ سَاۤءَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ

They take
ٱتَّخَذُوٓا۟
انہوں نے بنا لیا
their oaths
أَيْمَٰنَهُمْ
اپنی قسموں کو
(as) a cover
جُنَّةً
ڈھال
so they turn away
فَصَدُّوا۟
تو انہوں نے روکا
from
عَن
سے
(the) Way
سَبِيلِ
راستے سے
(of) Allah
ٱللَّهِۚ
اللہ کے
Indeed
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
evil is
سَآءَ
کتنا برا ہے
what
مَا
جو کچھ
they used (to)
كَانُوا۟
وہ ہیں
do
يَعْمَلُونَ
وہ کررہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور اِس طرح یہ اللہ کے راستے سے خود رکتے اور دنیا کو روکتے ہیں کیسی بری حرکتیں ہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں

English Sahih:

They have taken their oaths as a cover, so they averted [people] from the way of Allah. Indeed, it was evil that they were doing.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور اِس طرح یہ اللہ کے راستے سے خود رکتے اور دنیا کو روکتے ہیں کیسی بری حرکتیں ہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال ٹھہرالیا تو اللہ کی راہ سے روکا بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا کر رکھا ہے پھر (لوگوں کو) الله کی راہ سے روکتے ہیں بے شک کیسا برا کام ہے جو وہ کر رہے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے (۱) پس اللہ کی راہ سے رک گئے (۲) بیشک برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔

٢۔١ یعنی وہ قسم کھا کر کہتے ہیں کہ وہ تمہاری طرح مسلمان ہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں انہوں نے اپنی اس قسم کو ڈھال بنا رکھا ہے۔ اس کے ذریعے سے وہ تم سے بچے رہتے ہیں اور کافروں کی طرح یہ تمہاری تلواروں کی زد میں نہیں آتے۔
٢۔٢ دوسرا ترجمہ یہ ہے کہ انہوں نے شک و شبہات پیدا کرکے لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک رہے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پس اللہ کی راه سے رک گئے بیشک برا ہے وه کام جو یہ کر رہے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

انہوں نے اپنی قَسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پس اس طرح وہ خود اللہ کی راہ سے رکتے ہیں اور دوسروں کو روکتے ہیں بیشک بہت برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

انہوں نے اپنی قسموں کو سپر بنالیا ہے اور لوگوں کو راسِ خدا سے روک رہے ہیں یہ ان کے بدترین اعمال ہیں جو یہ انجام دے رہے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

انہوں نے اپنی قَسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پھر یہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں، بیشک وہ بہت ہی برا (کام) ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں،