سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُـرْطُوْمِ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
عنقریب ہم اس کی سونڈ پر داغ لگائیں گے
English Sahih:
We will brand him upon the snout.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
عنقریب ہم اس کی سونڈ پر داغ لگائیں گے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے
احمد علی Ahmed Ali
عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ لگائیں گے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
ہم بھی اس کی سونڈ(ناک) پر داغ دیں گے (١)
١٦۔١ بعض کے نزدیک اس کا تعلق دنیا سے ہے، مثلًا کہا جاتا ہے کہ جنگ بدر میں ان کفروں کے ناکوں کو تلواروں کا نشانہ بنایا گیا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ قیامت والے دن جہنمیوں کی علامت ہوگی کہ ان کے ناکوں کو داغ دیا جائے گا یا اس کا مطلب چہروں کی سیاہی ہے۔ جیسا کہ کافروں کے چہرے اس دن سیاہ ہونگے۔ بعض کہتے ہیں کہ کافروں کا یہ حشر دنیا اور آخرت دونوں جگہ ممکن ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
ہم بھی اس کی سونڈ (ناک) پر داغ دیں گے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
ہم عنقریب اس کی سونڈ (نا ک) پر داغ لگائیں گے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ہم عنقریب اس کی ناک پر نشان لگادیں گے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اب ہم اس کی سونڈ جیسی ناک پر داغ لگا دیں گے،