Skip to main content

وَاِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا يَسْمَعُوْا ۗ وَتَرٰٮهُمْ يَنْظُرُوْنَ اِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُوْنَ

And if
وَإِن
اور اگر
you call them
تَدْعُوهُمْ
تم پکارو ان کو
to
إِلَى
طرف
the guidance
ٱلْهُدَىٰ
ہدایت کی
not
لَا
نہیں
do they not
يَسْمَعُوا۟ۖ
وہ سنیں گے
And you see them
وَتَرَىٰهُمْ
اور تم دیکھو گے ان کو
looking
يَنظُرُونَ
کہ وہ دیکھ رہے ہیں
at you
إِلَيْكَ
آپ کی طرف
but they
وَهُمْ
اور وہ
not
لَا
نہیں
(do) they see
يُبْصِرُونَ
وہ دیکھ پاتے۔ بصارت رکھتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

بلکہ اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کے لیے کہو تو وہ تمہاری بات سن بھی نہیں سکتے بظاہر تم کو ایسا نظر آتا ہے کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں مگر فی الواقع وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے"

English Sahih:

And if you invite them to guidance, they do not hear; and you see them looking at you while they do not see.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

بلکہ اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کے لیے کہو تو وہ تمہاری بات سن بھی نہیں سکتے بظاہر تم کو ایسا نظر آتا ہے کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں مگر فی الواقع وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اگر تم انہیں راہ کی طرف بلاؤ تو نہ سنیں اور تو انہیں دیکھے کہ وہ تیری طرف دیکھ رہے ہیں اور انہیں کچھ بھی نہیں سوجھتا،

احمد علی Ahmed Ali

اور اگر تم انہیں راستہ کی طرف پکارو تو وہ کچھ نہیں سنیں گے اور تو دیکھے گا کہ وہ تیری طرف دیکھتے ہیں حالانکہ وہ کچھ نہیں دیکھتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان کو اگر کوئی بات بتلانے کو پکارو تو اس کو نہ سنیں (١) اور ان کو آپ دیکھتے ہیں کہ گویا وہ آپ کو دیکھ رہے ہیں اور وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے۔

١٩٨۔١ اس کا وہی مفہوم ہے جو آیت ١٩٣ کا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اگر تم ان کو سیدھے رستے کی طرف بلاؤ تو سن نہ سکیں اور تم انہیں دیکھتے ہو کہ (بہ ظاہر) آنکھیں کھولے تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں مگر (فی الواقع) کچھ نہیں دیکھتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان کو اگر کوئی بات بتلانے کو پکارو تو اس کو نہ سنیں اور ان کو آپ دیکھتے ہیں کہ گویا وه آپ کو دیکھ رہے ہیں اور وه کچھ بھی نہیں دیکھتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اگر انہیں سیدھے راستہ کی دعوت دو تو وہ تمہاری بات سنتے نہیں ہیں اور تم انہیں دیکھوگے کہ گویا وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ دیکھتے نہیں ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اگر تم ان کو ہدایت کی دعوت دو گے تو سن بھی نہ سکیں گے اور دیکھو گے تو ایسالگے گا جیسے تمہاری ہی طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ دیکھنے کے لائق بھی نہیں ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ تو وہ سن (بھی) نہیں سکیں گے، اور آپ ان (بتوں) کو دیکھتے ہیں (وہ اس طرح تراشے گئے ہیں) کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ (کچھ) نہیں دیکھتے،