۲۳۔۱مراد ہیں مومن کامل اور اہل توحید، ان کے اندر مذکورہ اخلاقی کمزوریاں نہیں ہوتیں بلکہ اس کے برعکس وہ صفات محمودہ کے پیکر ہوتے ہیں۔ ہمیشہ نماز پڑھنے کا مطلب ہے کہ نماز میں کوتاہی نہیں کرتے ہر نماز اپنے وقت پر نہایت پابندی اور التزام سے پڑھ لیتے ہیں۔ کوئی مشغولیت انہیں نماز سے نہیں روکتی اور دنیا کا کوئی فائدہ انہیں نماز سے غافل نہیں کرتا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں
6 Muhammad Junagarhi
جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
جو اپنی نمازوں پر مُداومَت کرتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلا ناغہ پڑھتے) ہیں
10 Tafsir as-Saadi
ان کے وصف میں فرمایا : ﴿ الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ ﴾۔ یعنی نماز پر، اس کی تمام شرائط اور اس کی تکمیل کرنے والے دیگر امور کے ساتھ اس کے اوقات میں ہمیشگی کرتے ہیں ۔ وہ اس شخص کی مانند نہیں ہیں جو نماز نہیں پڑھتا یا جو بے وقت پڑھتا ہےیا وہ نماز پڑھتا ہے مگر ناقص طریقے سے۔