اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے
English Sahih:
Do you not consider how Allah has created seven heavens in layers
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کیا تم نہیں دیکھتے اللہ نے کیونکر سات آسمان بنائے ایک پر ایک،
احمد علی Ahmed Ali
کیا تم نہیں دیکھتے کہ الله نے سات آسمان اوپر تلے (کیسے) بنائے ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالٰی نے اوپر تلے کس طرح سات آسمان پیدا کر دیئے ہیں۔ (۱)
۱۵۔۱جو اس کی قدرت اور کمال صناعت پر دلالت کرتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عبادت کے لائق صرف وہی ایک اللہ ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے اوپر تلے کس طرح سات آسمان پیدا کر دیئے ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہہ بر تہہ بنا ئے؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے کس طرح تہ بہ تہ سات آسمان بنائے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے کس طرح سات (یا متعدّد) آسمانی کرّے باہمی مطابقت کے ساتھ (طبق در طبق) پیدا فرمائے،