Skip to main content

لِّـتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا

That you may go along
لِّتَسْلُكُوا۟
تاکہ تم چلو
therein
مِنْهَا
اس میں
(in) paths
سُبُلًا
راستوں میں
wide"
فِجَاجًا
کشادہ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں میں چلو"

English Sahih:

That you may follow therein roads of passage.'"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں میں چلو"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو،

احمد علی Ahmed Ali

تاکہ تم اس کے کھلے راستوں میں چلو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تاکہ تم اس کی کشادہ راہوں میں چلو پھرو۔ (۱)

۲۰۔۱یعنی اس زمین پر اللہ تعالٰی نے بڑے بڑے کشادہ راستے بنا دیے ہیں تاکہ انسان آسانی کے ساتھ ایک دوسری جگہ، ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاسکے اس لیے یہ راستے بھی انسان کی کاروباری اور تمدنی ضرورت ہے جس کا انتظام کرکے اللہ نے انسانوں پر احسان عظیم کیا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں میں چلو پھرو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تاکہ تم اس کی کشاده راہوں میں چلو پھرو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تاکہ تم اس کے کشادہ راستوں میں چلو پھرو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تاکہ تم اس میں مختلف کشادہ راستوں پر چلو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تاکہ تم اس کے کشادہ راستوں میں چلو پھرو،