Skip to main content

لِّيَـعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيْهِمْ وَاَحْصٰى كُلَّ شَىْءٍ عَدَدًا

That He may make evident
لِّيَعْلَمَ
تاکہ وہ جان لے
that
أَن
کہ
indeed
قَدْ
تحقیق
they have conveyed
أَبْلَغُوا۟
انہوں نے پہنچا دئیے
(the) Messages
رِسَٰلَٰتِ
پیغامات
(of) their Lord;
رَبِّهِمْ
اپنے رب کے
and He has encompassed
وَأَحَاطَ
اور احاطہ کیا ہے
what
بِمَا
ساتھ اس کے
(is) with them
لَدَيْهِمْ
جو ان کے پا س ہے
and He takes account
وَأَحْصَىٰ
اور اس نے گن رکھا ہے
(of) all
كُلَّ
ہر
things
شَىْءٍ
چیز کو
(in) number"
عَدَدًۢا
عدد کے اعتبار سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے، اور وہ اُن کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے"

English Sahih:

That he [i.e., Muhammad (^)] may know that they have conveyed the messages of their Lord; and He has encompassed whatever is with them and has enumerated all things in number.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے، اور وہ اُن کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تا کہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اس کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے

احمد علی Ahmed Ali

تاکہ وہ بظاہر جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے اور الله نے تمام کاموں کو اپنے قبضے میں کر رکھا ہے ارواس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے (١) اللہ تعالٰی نے انکے آس پاس (کی چیزوں) کا احاطہ کر رکھا ہے (۲) اور ہرچیز کی گنتی کا شمار کر رکھا ہے (۳)۔

٢٨۔١ لیعلم۔ میں ضمیر کا مرجع کون ہے؟ بعض کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تاکہ آپ جان لیں کہ آپ سے پہلے رسولوں نے بھی اللہ کا پیغام اسی طرح پہنچایا جس طرح آپ نے پہنچایا۔ بعض نے فرشتوں کو بنایا ہے کہ فرشتوں نے اللہ کا پیغام نبیوں تک پہنچایا۔ اور بعض نے اللہ کو مرجع بنایا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے پیغمبروں کی فرشتوں کے ذریعے حفاظت فرماتا ہے۔
۲۸۔۲ فرشتوں کے پاس کی یا پیغمبروں کے پاس کی۔
٢٨۔۳ کیونکہ وہی عالم الغیب ہے، جو ہو چکا اور آئندہ ہوگا، سب کا اس نے شمار کر رکھا ہے۔ یعنی اسکے علم میں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے اللہ تعالیٰ نے ان کے آس پاس (کی تمام چیزوں) کا احاطہ کر رکھا ہے اور ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تاکہ وہ معلوم کرے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغامات کو پہنچا دیا ہے اور وہ ان کے حالات کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور اس نے ہر چیز کو گن رکھا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تاکہ وہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات کو پہنچادیا ہے اور وہ جس کے پاس جو کچھ بھی ہے اس پر حاوی ہے اور سب کے اعداد کا حساب رکھنے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تاکہ اللہ (اس بات کو) ظاہر فرما دے کہ بے شک ان (رسولوں) نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دئیے، اور (اَحکاماتِ اِلٰہیہ اور علومِ غیبیہ میں سے) جو کچھ ان کے پاس ہے اللہ نے (پہلے ہی سے) اُس کا اِحاطہ فرما رکھا ہے، اور اُس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے،