Skip to main content

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيْنَۗ

Then not
فَمَا
تو نہ
will benefit them
تَنفَعُهُمْ
کام آئے گی ان کو
intercession
شَفَٰعَةُ
سفارش،
(of) the intercessors
ٱلشَّٰفِعِينَ
سفارشیوں کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی

English Sahih:

So there will not benefit them the intercession of [any] intercessors.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو انہیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی

احمد علی Ahmed Ali

پس ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی (١)

٤٨۔١ یعنی جو صفات مذکورہ کا حامل ہوگا، اسے کسی کی شفاعت بھی فائدہ نہیں پہنچائے گی، اس لئے کہ کفر کی وجہ سے محل شفاعت ہی نہیں ہوگا، شفاعت تو صرف ان کے لئے مفید ہوگی جو ایمان کی وجہ سے شفاعت کے قابل ہونگے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تو ایسے لوگوں کو شفاعت کرنے والوں کی شفاعت کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش بھی کوئی فائدہ نہ پہنچائے گی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سو (اب) شفاعت کرنے والوں کی شفاعت انہیں کوئی نفع نہیں پہنچائے گی،