Skip to main content

وَمَا يَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ يَّشَاۤءَ اللّٰهُ ۗ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَاَهْلُ الْمَغْفِرَةِ

And not
وَمَا
اور نہ وہ
will pay heed
يَذْكُرُونَ
نصیحت پکڑیں گے
except
إِلَّآ
مگر
that
أَن
یہ کہ
wills
يَشَآءَ
چاہے
Allah
ٱللَّهُۚ
اللہ
He
هُوَ
وہ
(is) worthy
أَهْلُ
حق دار ہے
to be feared
ٱلتَّقْوَىٰ
اس بات کا کہ اس سے تقوی کیا جائے
and worthy
وَأَهْلُ
اور اہل ہے
to forgive
ٱلْمَغْفِرَةِ
بخشش دینے کا۔ معاف کردینے کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے

English Sahih:

And they will not remember except that Allah wills. He is worthy of fear and adequate for [granting] forgiveness.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور وہ کیا نصیحت مانیں مگر جب اللہ چاہے، وہی ہے ڈرنے کے لائق اور اسی کی شان ہے مغفرت فرمانا،

احمد علی Ahmed Ali

اور کوئی بھی یاد نہیں کر سکتا مگر جبکہ الله ہی چاہے وہی جس سے ڈرنا چاہیے اوروہی بخشنے والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور وہ اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالٰی چاہے (١) وہ اسی لائق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس لائق بھی کہ وہ بخشے (٢)۔

٥٦۔١ یعنی اس قرآن سے ہدایت اور نصیحت اسے ہی حاصل ہوگی جسے اللہ چاہے گا۔
٥٦۔٢ یعنی وہ اللہ ہی اس لائق ہے اس سے ڈرا جائے اور وہی معاف کرنے کے اختیارات رکھتا ہے۔ اس لئے وہی اس بات کا مستحق ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے اور اسکی نافرمانی سے بچا جائے تاکہ انسان اس کی مغفرت و رحمت کا سزاوار قرار پائے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور وه اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے، وه اسی ﻻئق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس ﻻئق بھی کہ وه بخشے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور وہ اس سے نصیحت حاصل نہیں کریں گے مگر یہ کہ اللہ چاہے وہی اس کا حق دار ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہی اس قابل ہے کہ مغفرت فرمائے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یہ اسے یاد نہ کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے کہ وہی ڈرانے کا اہل اور مغفرت کا مالک ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ (اِسے) یاد نہیں رکھیں گے مگر جب اللہ چاہے گا، وُہی تقوٰی (و پرہیزگاری) کا مستحق ہے اور مغفرت کا مالک ہے،