To your Lord, that Day, is the [place of] permanence.
1 Abul A'ala Maududi
اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا
2 Ahmed Raza Khan
اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے
3 Ahmed Ali
اس دن آپ کے رب ہی کی طرف ٹھکانہ ہے
4 Ahsanul Bayan
آج تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاہ ہے (١)
١٢۔١ جہاں وہ بندوں کے درمیان فیصلے فرمائے گا۔ یہ ممکن نہیں ہوگا کہ کوئی اللہ کی اس عدالت سے چھپ جائے
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
6 Muhammad Junagarhi
آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاه ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اس دن صرف آپ(ص) کے پروردگار کی طرف ٹھکانہ ہوگا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اب سب کا مرکز تمہارے پروردگار کی طرف ہے
9 Tafsir Jalalayn
اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانہ ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿اِلٰی رَبِّکَ یَوْمَیِٕذِ الْمُسْتَــقَرُّ﴾ اس روز تمام بندوں کا تیرے رب کے پاس ٹھکانہ ہوگا ، کسی کے لیے ممکن نہ ہوگا کہ وہ چھپ سکیں یا اس جگہ سے بھاگ سکے۔ اسے وہاں ضرور ٹھہرایاجائے گا تاکہ اسے اس کے عمل کی جزا وسزا دی جائے، اس لیے فرمایا : ﴿یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَیِٕذٍ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَ﴾ ” اس دن انسان کو بتا دیا جائے گا کہ جو اس نے آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا“ انسان کو اس کے اول وقت اور آخر وقت کے تمام اچھے برے اعمال کے بارے میں اس کو آگاہ کردیا جائے گا اور اس کو ایسی خبر سے آگاہ کیا جائے گا جس کا وہ انکار نہیں کرسکے گا۔
11 Mufti Taqi Usmani
uss din to her aik ko tumharay perwerdigar hi kay samney jaker thehrna parray ga .