اِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهٗ وَقُرْاٰنَهٗۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے
English Sahih:
Indeed, upon Us is its collection [in your heart] and [to make possible] its recitation.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک اس کا محفوظ کرنا اور پڑھنا ہمارے ذمہ ہے،
احمد علی Ahmed Ali
بے شک اس کا جمع کرنا اور پڑھا دینا ہمارے ذمہ ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اسکا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے (١)
١٧۔١ یعنی آپ کے سینے میں اس کا جمع کر دینا اور آپ کی زبان پر اس کی قرأت کو جاری کر دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ تاکہ اس کا کوئی حصہ آپ کی یاداشت سے نہ نکلے اور آپ کے ذہن سے محو نہ ہو۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
بیشک اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھانا ہماے ذمہ ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے جمع کریں اور پڑھوائیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بے شک اسے (آپ کے سینہ میں) جمع کرنا اور اسے (آپ کی زبان سے) پڑھانا ہمارا ذِمّہ ہے،