Skip to main content

فَاِذَا قَرَأْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ

And when
فَإِذَا
پھر جب
We have recited it
قَرَأْنَٰهُ
پڑھیں ہم اس کو
then follow
فَٱتَّبِعْ
تو پیروی کریں
its recitation
قُرْءَانَهُۥ
آپ کے پڑھنے کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو

English Sahih:

So when We have recited it [through Gabriel], then follow its recitation.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو جب ہم اسے پڑھ چکیں اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو

احمد علی Ahmed Ali

پھر جب ہم ا سکی قرأت کر چکیں تو اس کی قرأت کا اتباع کیجیئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں (١)

١٨۔١ یعنی فرشتے کے ذریعے سے جب ہم اس کی قرأت آپ پوری کرلیں۔ یعنی اس کے شرائع و احکام لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور ان کی پیروی بھی کریں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس جب ہم اسے پڑھیں تو آپ(ص) بھی اسی کے مطابق پڑھیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر جب ہم پڑھوادیں تو آپ اس کی تلاوت کو دہرائیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب ہم اسے (زبانِ جبریل سے) پڑھ چکیں تو آپ اس پڑھے ہوئے کی پیروی کیا کریں،