اور (بلا حجاب) اپنے رب (کے حسن و جمال) کو تک رہے ہوں گے،
English Sahih:
Looking at their Lord.
1 Abul A'ala Maududi
اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے
2 Ahmed Raza Khan
اپنے رب کا دیکھتے
3 Ahmed Ali
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے
4 Ahsanul Bayan
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہونگے (١)
٢٣۔١ یہ اہل ایمان کے چہرے ہونگے جو اپنے حسن انجام کی وجہ سے مطمئن، مسرور اور منور ہونگے۔ مذید دیدار الٰہی سے بھی لطف اندوز ہونگیں۔ جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے اور اہل سنت کا متفقہ عقیدہ ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
6 Muhammad Junagarhi
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اپنے پروردگار کی نعمت (و رحمت) کو دیکھ رہے ہوں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اپنے پروردگار کی نعمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہوں گے
9 Tafsir Jalalayn
(اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہونگے
10 Tafsir as-Saadi
﴿اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ﴾ ” اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔“ یعنی وہ اپنے اپنے مراتب کے مطابق اپنے رب کا دیدار کریں گے ۔ کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ہر روز صبح وشام اپنے رب کا دیدار کریں گے اور کچھ لوگ ہر جمعہ ایک مرتبہ دیدار کر پائیں گے ، وہ اللہ تعالیٰ کے کریم چہرے اور اس کے بے پناہ جمال سے، جس کی کوئی مثال نہیں، متمتع ہوں گے ۔ جب وہ اپنے رب کا دیدار کریں گے تو وہ ان تمام نعمتوں کو بھول جائیں گے جو انہیں حاصل ہوں گی ، انہیں اس دیدار سے ایسی لذت اور مسرت حاصل ہوگی جس کی تعبیر ممکن نہیں، ان کے چہرے بارونق ہوں گے اور ان کی خوبصورتی اور جمال میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ ہم اللہ کریم سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ان لوگوں کی معیت سے سرفراز کرے۔