Skip to main content

اَيَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ يُّتْرَكَ سُدًىۗ

Does think
أَيَحْسَبُ
کیا سمجھتا ہے
man
ٱلْإِنسَٰنُ
انسان
that
أَن
کہ
he will be left
يُتْرَكَ
چھوڑ دیا جائے گا
neglected?
سُدًى
بےکار

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟

English Sahih:

Does man think that he will be left neglected?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا آدمی اس گھمنڈ میں ہے کہ آزاد چھوڑ دیا جائے گا

احمد علی Ahmed Ali

کیاانسان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا انسان یہ سمجھتا ہے کے اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا (١)

٣٦۔١ یعنی اس کو کسی چیز کا حکم دیا جائے گا، نہ کسی چیز سے منع کیا جائے گا، نہ اس کا محاسبہ ہوگا۔ یا اس کی قبر میں ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا جائے گا، وہاں سے اسے دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا انسان یہ گمان کرتا ہے کہ اسے یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا انسان کا خیال یہ ہے کہ اسے اسی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا اِنسان یہ خیال کرتا ہے کہ اُسے بے کار (بغیر حساب و کتاب کے) چھوڑ دیا جائے گا،