Skip to main content

ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۗ

Then
ثُمَّ
پھر
woe
أَوْلَىٰ
افسوس
to you
لَكَ
تجھ پر،
and woe!
فَأَوْلَىٰٓ
پھر افسوس

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے

English Sahih:

Then woe to you, and woe!

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر تیری خرابی آ لگی اب آ لگی،

احمد علی Ahmed Ali

پھر تیرے لیے افسوس پر افسوس ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لئے (١)

٣٥۔١ یہ کلمہ وعید سے کہا جاتا ہے کہ اس کی اصل ہے، اللہ تجھے ایسی چیز سے دو چار کرے جسے تو ناپسند کرے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر یہ تیرے ہی لائق ہے اور تیرے ہی لئے سزوار ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

حیف ہے اور صد حیف ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر تمہارے لئے (روزِ قیامت) ہلاکت ہے، پھر (دوزخ کی) ہلاکت ہے،