پس اللہ انہیں (خوفِ اِلٰہی کے سبب سے) اس دن کی سختی سے بچا لے گا اور انہیں (چہروں پر) رونق و تازگی اور (دلوں میں) سرور و مسرّت بخشے گا،
English Sahih:
So Allah will protect them from the evil of that Day and give them radiance and happiness
1 Abul A'ala Maududi
پس اللہ تعالیٰ انہیں اُس دن کے شر سے بچا لے گا اور انہیں تازگی اور سرور بخشے گا
2 Ahmed Raza Khan
تو انہیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچالیا اور انہیں تازگی اور شادمانی دی،
3 Ahmed Ali
پس الله اس دن کی مصیبت سے انہیں بچا لے گا اور ان کے سامنے تازگی اور خوشی لائے گا
4 Ahsanul Bayan
پس انہیں اللہ تعالٰی نے اس دن کی برائی سے بچا لیا (١) اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی۔ (۲)
١١۔١ جیسا کہ وہ اس کے شر سے ڈرتے تھے اور اس سے بچنے کے لئے اللہ کی اطاعت کرتے تھے۔ ۱۱۔۲تازگی چہروں پر ہوگی اور خوشی دلوں میں، جب انسان کا دل مسرت سے لبریز ہوتا ہے تو اس کا چہرہ بھی مسرت سے گلنار ہو جاتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو خدا ان کو اس دن کی سختی سے بچالے گا اور تازگی اور خوش دلی عنایت فرمائے گا
6 Muhammad Junagarhi
پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی
7 Muhammad Hussain Najafi
پس اللہ ان کو اس دن کے شر سے بچائے گا اور انہیں (چہروں کی) تر و تازگی اور (دلوں کا) سُرور عطا فرمائے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو خدا نے انہیں اس دن کی سختی سے بچالیا اور تازگی اور سرور عطا کردیا
9 Tafsir Jalalayn
تو خدا انکو اس دن کی سختی سے بچا لے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَوَقٰیہُمُ اللّٰہُ شَرَّ ذٰلِکَ الْیَوْمِ﴾” پس اللہ ان کو اس دن کے شر سے بچالے گا۔“ پس انہیں وہ عظیم گھبراہٹ غم زدہ نہیں کرے گی اور فرشتے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہیں گے:” یہ وہ دن ہے جس کا تمہارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا۔“ ﴿ وَلَقّٰیہُمْ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ ان کو اکرام وتکریم سے سرفراز کرے گا ﴿نَضْرَۃً﴾ یعنی ان کے چہروں کو تازگی عطا کرے گا ﴿ وَّسُرُوْرًا﴾ اور ان کے دلوں کو سرور سے لبریز کرے گا۔ پس اللہ تعالیٰ ان کے لیے ظاہری اور باطنی نعمتوں کو اکٹھا کردے گا۔
11 Mufti Taqi Usmani
iss ka nateeja yeh hai kay Allah aesay logon ko uss din kay buray asraat say bacha ley ga , aur unn ko shadabi aur suroor say nawazay ga ,