And mention the name of your Lord [in prayer] morning and evening
1 Abul A'ala Maududi
اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو
2 Ahmed Raza Khan
اور اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو
3 Ahmed Ali
اوراپنے رب کا نام صبح اور شام یاد کیا کریں
4 Ahsanul Bayan
اور اپنے رب کے نام کا صبح شام ذکر کیا کر۔ (۱)
۲۵۔۱صبح شام سے مراد تمام اوقات میں اللہ کا ذکر کر، یا صبح سے مراد فجر کی نماز اور شام سے عصر کی نماز ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور صبح وشام اپنے پروردگار کا نام لیتے رہو
6 Muhammad Junagarhi
اور اپنے رب کے نام کا صبح وشام ذکر کیا کر
7 Muhammad Hussain Najafi
اور صبح و شام اپنے پروردگار کانام یاد کیجئے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور صبح و شام اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور صبح و شام اپنے پروردگار کا نام لیتے رہو
10 Tafsir as-Saadi
چونکہ صبر اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے قیام اور اس کے ذکر کی کثرت میں مدد کرتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ، چنانچہ فرمایا : ﴿وَاذْکُرِ اسْمَ رَبِّکَ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا﴾ یعنی صبح وشام اپنے رب کا نام لیتے رہو۔ اس میں فرض نمازیں، اس کے توابع نوافل وغیرہ اور ان اوقات میں ذکر ،تسبیح، تہلیل اور تکبیر وغیرہ داخل ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur apney perwerdigar kay naam ka subha o shaam ziker kiya kero .