Skip to main content

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ

So be patient
فَٱصْبِرْ
پس صبر کرو
for (the) Command
لِحُكْمِ
حکم پر
(of) your Lord
رَبِّكَ
اپنے رب کے
and (do) not
وَلَا
اور نہ
obey
تُطِعْ
تم اطاعت کرو
from them
مِنْهُمْ
ان میں سے
any sinner
ءَاثِمًا
کسی گناہ گار کی
or
أَوْ
یا
disbeliever
كَفُورًا
ناشکرے کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

لہٰذا تم اپنے رب کے حکم پر صبر کرو، اور اِن میں سے کسی بد عمل یا منکر حق کی بات نہ مانو

English Sahih:

So be patient for the decision of your Lord and do not obey from among them a sinner or ungrateful [disbeliever].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

لہٰذا تم اپنے رب کے حکم پر صبر کرو، اور اِن میں سے کسی بد عمل یا منکر حق کی بات نہ مانو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو اپنے رب کے حکم پر صابر رہو اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو

احمد علی Ahmed Ali

پھر آپ اپنے رب کے حکم کا انتظار کیاکر یں اوران میں سے کسی بدکار یا ناشکرے کا کہا نہ مانا کریں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم رہ (١) اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہنا نہ مان۔

٢٤۔١ یعنی اس کے فیصلے کا انتظار کرو وہ تیری مدد میں کچھ تاخیر کر رہا ہے تو اس میں اس کی حکمت ہے۔ اس لئے صبر اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ اور اگر تجھے اللہ کے نازل کردہ احکام سے روکیں تو ان کا کہنا نہ مان، بلکہ تبلیغ ودعوت کا کام جاری رکھ اور اللہ پر بھروسہ رکھ، وہ لوگوں سے تیری حفاظت فرمائے گا، فاجر جو اللہ کی نافرمانی کرنے والا ہو اور کفور جو دل سے کفر کرنے والا ہو یا کفر میں حد سے بڑھ جانے والا ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق صبر کئے رہو اور ان لوگوں میں سے کسی بد عمل اور ناشکرے کا کہا نہ مانو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم ره اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہا نہ مان

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اپنے پروردگار کے حکم کی خاطر صبر کیجئے اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرگزار (منکر) کی بات نہ مانئیے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

لہذا آپ حکم اَ خدا کی خاطر صبر کریں اور کسی گنہگار یا کافر کی بات میں نہ آجائیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سو آپ اپنے ربّ کے حکم کی خاطر صبر (جاری) رکھیں اور ان میں سے کسی کاذب و گنہگار یا کافر و ناشکرگزار کی بات پر کان نہ دھریں،