اور رات کی کچھ گھڑیاں اس کے حضور سجدہ ریزی کیا کریں اور رات کے (بقیہ) طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیا کریں،
English Sahih:
And during the night prostrate to Him and exalt [i.e., praise] Him a long [part of the] night.
1 Abul A'ala Maududi
رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اُس کی تسبیح کرتے رہو
2 Ahmed Raza Khan
اور کچھ میں اسے سجدہ کرو اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو
3 Ahmed Ali
اورکچھ حصہ رات میں بھی اس کو سجدہ کیجیئے اوررات میں دیر تک اس کی تسبیح کیجیئے
4 Ahsanul Bayan
اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر۔ (۱)
۲ ٦ ۔۱رات کو سجدہ کر سے مراد بعض نے مغرب وعشاء کی نمازیں مراد لی ہیں اور تسبیح کا مطلب جو باتیں اللہ کے لائق نہیں ہیں ان سے اس کی پاکیزگی بیان کر، بعض کے نزدیک اس سے رات کی نفلی نمازیں یعنی تہجد ہے امر ندب واستحباب کے لیے ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور رات کو بڑی رات تک سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو
6 Muhammad Junagarhi
اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر
7 Muhammad Hussain Najafi
اور رات کے ایک حصے میں اس کو سجدہ کیجئے اور رات کے طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیجئے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور رات کے ایک حصہ میں اس کا سجدہ کریں اور بڑی رات تک اس کی تسبیح کرتے رہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور رات کو بڑی رات تک اسکے آگے سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَمِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَہٗ﴾ ”اور رات کو سجدے کرو“ یعنی اس کے حضور کثرت سے سجدے کیجئے اور یہ چیز کثرت نماز کو متضمن ہے۔ ﴿وَسَبِّحْہُ لَیْلًا طَوِیْلًا﴾ ”اور طویل رات تک اس کی تسبیح بیان کرتے رہو۔“ اس مطلق کی تقیید اس ارشاد کے ذریعے سے گزشتہ صفحات میں گزر چکی ہے۔ ﴿ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا أَوْ زِدْ عَلَيْهِ ﴾( المزمل :73؍1۔4) ”اے کپڑے میں لپٹنے والے، رات کو تھوڑا سا قیام کیجئے، قیام نصف شب کیجئے یا اس سے بھی کچھ کم، یا اس سے کچھ زیادہ۔“
11 Mufti Taqi Usmani
aur kuch raat ko bhi uss kay aagay sajday kiya kero , aur raat kay lambay waqt mein uss ki tasbeeh kero .