Skip to main content

اِنَّ هٰۤؤُلَاۤءِ يُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُوْنَ وَرَاۤءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيْلًا

Indeed
إِنَّ
بیشک
these
هَٰٓؤُلَآءِ
یہ لوگ تو
love
يُحِبُّونَ
محبت رکھتے ہیں
the immediate
ٱلْعَاجِلَةَ
جلد ملنے والی سے (دنیا)
and leave
وَيَذَرُونَ
اور چھوڑ دیتے ہیں
behind them
وَرَآءَهُمْ
اپنے آگے
a Day
يَوْمًا
دن
grave
ثَقِيلًا
بھاری

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی چیز (دنیا) سے محبت رکھتے ہیں اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں

English Sahih:

Indeed, these [disbelievers] love the immediate and leave behind them a grave Day.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی چیز (دنیا) سے محبت رکھتے ہیں اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک یہ لوگ پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز رکھتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

بے شک یہ لوگ دنیا کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں (١) اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں (٢)۔

٢٧۔١ یعنی کفار مکہ اور ان جیسے دوسرے لوگ دنیا کی محبت میں گرفتار ہیں اور ساری توجہ اسی پر ہے۔
٢٧۔٢ یعنی قیامت کو، اس کی شدتوں اور ہولناکیوں کی وجہ سے اسے بھاری دن کہا اور چھوڑنے کا مطلب ہے کہ اس کے لئے تیاری نہیں کرتے اور اس کی پروا نہیں کرتے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہیں اور (قیامت کے) بھاری دن کو پس پشت چھوڑے دیتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بےشک یہ لوگ دنیائے عاجل سے محبت رکھتے ہیں اور (آگے آنے والے) ایک بھاری دن (قیامت) کو اپنے پسِ پشت ڈال رکھا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ لوگ صرف دنیا کی نعمتوں کو پسند کرتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے سنگین دن کو چھوڑے ہوئے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بے شک یہ (طالبانِ دنیا) جلد ملنے والے مفاد کو عزیز رکھتے ہیں اور سخت بھاری دن (کی یاد) کو اپنے پسِ پشت چھوڑے ہوئے ہیں،