فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا ۙ
And those who separate
فَٱلْفَٰرِقَٰتِ
پھر جدا کرنے والیں
(by the) Criterion
فَرْقًا
جدا کرنا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
English Sahih:
And those [angels] who bring criterion
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں،
احمد علی Ahmed Ali
پھر ان ہواؤں کی جو بادلوں کو متفرق کر دیتی ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پھر حق اور باطل کو جدا جدا کر دینے والے (١)
٤۔١ یعنی ان فرشتوں کی قسم جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔ یا مراد آیات قرآنیہ ہیں، جن سے حق و باطل اور حلال و حرام کی تمیز ہوتی ہے یا رسول مراد ہیں جو وحی الٰہی کے ذریعے سے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پھر (انہیں) متفرق کر دیتی ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر انہیں آپس میں جدا کرنے والی ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر ان کی قَسم جو (اُنہیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں،