یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ (۱)
٤٤۔۱اس میں بھی اس امر کی ترغیب و تلقین ہے کہ اگر آخرت میں حسن انجام کے طالب ہو تو دنیا میں نیکی اور بھلائی کا راستہ اپناؤ۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
بےشک ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں
10 Tafsir as-Saadi
بنا بریں فرمایا : ﴿اِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ۔ وَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ﴾ ” بے شک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت ہے۔ “ اگر یہ ہلاکت اور خرابی صرف ان نعمتوں سے محرومی ہی ہوتی تب بھی یہ حزن وغم اور حرماں نصیبی کے لیے کافی ہے۔