(کفّار) کہتے ہیں: کیا ہم پہلی زندگی کی طرف پلٹائے جائیں گے،
English Sahih:
They are [presently] saying, "Will we indeed be returned to [our] former state [of life]?
1 Abul A'ala Maududi
یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟
2 Ahmed Raza Khan
کافر کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے
3 Ahmed Ali
وہ کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے
4 Ahsanul Bayan
کہتے ہیں کہ کیا پہلی کی سی حالت کی طرف لوٹائے جائیں گے (١)
١٠۔١ حافِرَۃ، پہلی حالت کو کہتے ہیں۔ منکرین قیامت کا قول ہے کہ کیا ہم پھر اس طرح زندہ کر دیئے جائیں گے جس طرح مرنے سے پیشتر تھے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے
6 Muhammad Junagarhi
کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ (کافر لوگ) کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت میں (الٹے پاؤں) واپس لائے جائیں گے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ کفاّر کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے
9 Tafsir Jalalayn
(کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹیں گے ؟
10 Tafsir as-Saadi
منکرین قیامت، دنیا کے اندر، استہزا کے طور پر حیات بعد الموت کا انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں : ﴿ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَۃِ﴾ یعنی کیا مرنے کے بعد ہمیں پہلی تخلیق کی طرف لوٹایا جائے گا؟ یہ استفہام انکاری ہے جوا نتہائی تعجب اور اس کو محال سمجھنے پر مبنی ہے، انہوں نے حیات بعد الموت کا انکار کیا ، پھر اس کو بعید سمجھنے میں بڑھتے چلے گئے، پھر اسی پر جم گئے ۔ وہ اس دنیا میں تکذیب کے طور پر کہتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
yeh ( kafir log ) kehtay hain kay : kiya hum pehli wali halat per loata diye jayen gay ?