Skip to main content

قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ ۘ

They say
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
"This
تِلْكَ
یہ
then
إِذًا
تب
(would be) a return
كَرَّةٌ
واپسی ہے
losing"
خَاسِرَةٌ
گھاٹے کی/ خسارے کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!"

English Sahih:

They say, "That, then, would be a losing return."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نرا نقصان ہے

احمد علی Ahmed Ali

کہتے ہیں کہ یہ تو اس وقت خسارہ کا لوٹنا ہوگا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان دہ ہے (١)

١٢۔١ یعنی اگر واقعی ایسا ہوا جیسا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں، پھر دوبارہ زندگی ہمارے لئے سخت نقصان دہ ہوگی

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کہتے ہیں یہ (واپسی) تو بڑے گھاٹے کی ہوگی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ کہتے ہیں: یہ (لوٹنا) تو اس وقت بڑے خسارے کا لوٹنا ہوگا،