پھر وہ (سب لوگ) یکایک کھلے میدانِ (حشر) میں آموجود ہوں گے،
English Sahih:
And suddenly they will be [alert] upon the earth's surface.
1 Abul A'ala Maududi
اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے
2 Ahmed Raza Khan
جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے
3 Ahmed Ali
پس وہ اسی وقت میدان میں آ موجود ہوں گے
4 Ahsanul Bayan
کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وہ ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے (١)
١٤۔١ یہ قیامت کی منظر کشی ہے کہ ایک ہی نفخے سے سب لوگ ایک میدان میں جمع ہو جائیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے
6 Muhammad Junagarhi
کہ (جس کے ﻇاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر وہ کھلے ہوئے میدان (قیامت) میں موجود ہوں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس کے بعد سب میدان هحشر میں نظر آئیں گے
9 Tafsir Jalalayn
اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے۔ فاذا ھم بالساھرۃ، ساھرۃ، سے مراد سطح زمین ہے، قیامت کے دن پوری زمین سطح اور چٹیل میدان ہوجائے گی، نہ کہیں نشیب و فراز ہوگا اور نہ آڑ پہاڑ، اس کے بعد کفار اور منکرین بعث کی ضد سے جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایذاء پہنچی تھی اس کا ازالہ فرعون اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بیان کر کے کیا گیا ہے کہ مخالفین سے ایذاء پہنچ جانا کچھ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص نہیں، انبیاء سابقین (علیہم السلام) کو بھی بڑی بڑی اذیتیں دی گئی تھیں انہوں نے صبر کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی صبر کیجئے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
jiss kay baad woh achanak aik khulay meydan mein hon gay .