بیشک اس (واقعہ) میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ہے جو (اللہ سے) ڈرتا ہے،
English Sahih:
Indeed in that is a lesson [i.e., warning] for whoever would fear [Allah].
1 Abul A'ala Maududi
درحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے
2 Ahmed Raza Khan
بیشک اس میں سیکھ ملتا ہے اسے جو ڈرے
3 Ahmed Ali
بے شک اس میں اس کے لیے عبرت ہے جو ڈرتا ہے
4 Ahsanul Bayan
بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے (١)
٢٦۔١ یا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تسلی اور کفار مکہ کو تنبیہ ہے کہ اگر انہوں نے گزشتہ لوگوں کے واقعات سے عبرت نہ پکڑی تو ان کا انجام بھی فرعون کی طرح ہو سکتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے
6 Muhammad Junagarhi
بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے
7 Muhammad Hussain Najafi
بےشک اس (قصہ) میں بڑی عبرت ہے ہر اس شخص کیلئے جو (خدا سے) ڈرے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس واقعہ میں خوف خدا رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے
9 Tafsir Jalalayn
جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کیلئے اس (قصے) میں عبرت ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَعِبْرَۃً لِّمَنْ یَّخْشٰی﴾ ” بے شک اسی میں اس شخص کے لیے عبرت ہے جو ڈرے۔“ کیونکہ جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے وہی آیات الٰہی اور عبرتوں سے مستفید ہوتا ہے، لہٰذا جب وہ فرعون کی سزا پر غور کرے گا تو اسے اس حقیقت کی معرفت حاصل ہوجائے گی کہ جو کوئی تکبر اور نافرمانی کرتا ہے اور مالک اعلیٰ کا مقابلہ کرتا ہے، اسے دنیا وآخرت میں سزا ملتی ہے ۔ جس کسی دل سے خشیت الٰہی رخصت ہوجاتی ہے تو اس کے پاس چاہے ہر قسم کی نشانی کیوں نہ آجائے وہ ایمان نہیں لاتا۔
11 Mufti Taqi Usmani
haqeeqat yeh hai kay iss waqaey mein uss shaks kay liye bari ibrat hai jo Allah ka khof dil mein rakhta ho .