اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (زمین و آسمان کے درمیان) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو آسمانی خلا و فضا میں بلا روک ٹوک چلتی پھرتی ہیں)،
English Sahih:
And [by] those who glide [as if] swimming
1 Abul A'ala Maududi
اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اور آسانی سے پیریں
3 Ahmed Ali
اورتیزی سے تیرنے والوں کی
4 Ahsanul Bayan
اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم (١)
٣۔١ سَبْح کے معنی تیرنا، فرشتے روح نکالنے کے لئے انسان کے بدن میں اس طرح تیرتے پھرتے ہیں جیسے سمندر سے موتی نکالنے کے لئے سمندر کی گہرائیوں میں تیرتے ہیں یا مطلب ہے کہ نہایت تیزی سے اللہ کا حکم لے کر آسمان سے اترتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم!
7 Muhammad Hussain Najafi
اور قَسم ہے (فضاؤں کے اندر) تیر نے پھرنے والوں کی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور فضا میں پیرنے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں والسابحات سبحا، سبح کے لغوی معنی تیرنے کے ہیں، یہاں تیزی سے چلنا مراد ہے، مطلب یہ ہے کہ روح قبض کرنے کے بعد فرشتے روح کو لے کر تیزی سے بلا روک ٹوک آسمانوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَّالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا﴾ یعنی ہوا کے اندر ادھر ادھر آتے جاتے، اوپر چڑھتے اور نیچے اترتے فرشتوں کی قسم!