تو جس نے سرکشی کی فاما من طغی الخ، اول اہل جہنم کی خاص علامات بیان کی گئی تھیں اور وہ دو ہیں : اول طغیان، یعنی اللہ اور اس کے رسول کے احکام کے مقابلہ میں سرکشی اختیار کرنا، اور دوسرے دنیا کی زندگی کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دینا، ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جہنم بتایا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَاَمَّا مَنْ طَغٰی﴾ یعنی جس نے حد سے تجاوز کیا، بڑے بڑے گناہوں کے ارتکاب کی جسارت کی اور ان حدود پر اقتصاد نہ کیا جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے مقرر کی تھیں۔