پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو لپک کر (دوسروں سے) آگے بڑھ جاتے ہیں۔ (یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو رفتار، طاقت اور جاذبیت کے لحاظ سے دوسری لہروں پر سبقت لے جاتی ہیں)،
English Sahih:
And those who race each other in a race
1 Abul A'ala Maududi
پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں
3 Ahmed Ali
پھر دوڑ کر آگے بڑھ جانے والوں کی
4 Ahsanul Bayan
پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم (١)
٤۔١ یہ فرشتے اللہ کی وحی، انبیاء تک، دوڑ کر پہنچاتے ہیں تاکہ شیطان کو اس کی کوئی خبر نہ لگے۔ یا مومنوں کی روحیں جنت کی طرف لے جانے میں نہایت سرعت سے کام لیتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم!
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر قَسم ہے (تعمیلِ حکم میں) ایک دوسرے پر سبقت لے جانے والوں کی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر تیز رفتاری سے سبقت کرنے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں فالسبقت سبقا، یعنی ان فرشتوں کی قسم جو سبقت کرنے والے ہیں، کس چیز میں سبقت کرنے والے ہیں ؟ تو واضح رہے کہ یہاں روحوں کو ان کے ٹھکانے پر پہنچانے میں سبقت کرنا مراد ہے، ورنہ تو اس امر خاص میں سبقت اور عجلت کے علاوہ فرشتے ہر امر خداوندی کی بجا آوری میں سبقت کرتے ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَالسّٰبِقٰتِ ﴾ دوسروں پر سبقت لے جانے والے﴿ سَبْقًا﴾ ” سبقت لے جانا۔“ پس فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف جلدی سے آگے بڑھتے ہیں اور وحی الٰہی کو اللہ تعالیٰ کے رسولوں تک پہنچانے میں شیاطین سے آگے بڑھ جاتے ہیں تاکہ شیاطین اس کو چرا نہ لیں۔