اس کی انتہا تو آپ کے رب تک ہے (یعنی ابتداء کی طرح انتہاء میں بھی صرف وحدت رہ جائے گی)،
English Sahih:
To your Lord is its finality.
1 Abul A'ala Maududi
اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے
2 Ahmed Raza Khan
تمہارے رب ہی تک اس کی انتہا ہے،
3 Ahmed Ali
اس کے علم کی انتہا آپ کے رب ہی کی طرف ہے
4 Ahsanul Bayan
اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)
6 Muhammad Junagarhi
اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اس کی انتہا تو بس آپ(ص) کے پروردگار پر ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کے علم کی ا نتہائ آپ کے پروردگار کی طرف ہے
9 Tafsir Jalalayn
اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو معلوم ہے
10 Tafsir as-Saadi
چنانچہ فرمایا : ﴿اِلٰی رَبِّکَ مُنْتَہٰہَا﴾ یعنی اس کا علم اللہ تعالیٰ پر منتہی ہوتا ہے ، جیسا کہ ایک دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةً يَسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللّٰـهِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ﴾( لاعراف :7؍187) ” یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا؟ آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے ،اس کو اس کے وقت پر صرف وہی ظاہر کرے گا۔ وہ آسمانوں اور زمین میں بڑا بھاری(حادثہ) ہوگا۔ وہ تم پر محض اچانک آ پڑے گی ۔ وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے گویا آپ اس کی تحقیقات کرچکے ہیں ۔ فرمادیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔“
11 Mufti Taqi Usmani
iss ka ilm to tumharay perwerdigar per khatam hai .