Skip to main content

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشٰٮهَاۗ

Only
إِنَّمَآ
بیشک
you
أَنتَ
تو
(are) a warner
مُنذِرُ
خبردار کرنے والا ہے
(for him) who
مَن
اس کو جو
fears it
يَخْشَىٰهَا
ڈرتا ہو اس سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے

English Sahih:

You are only a warner for those who fear it.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے،

احمد علی Ahmed Ali

بے شک آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں (١)

٤٥۔١ یعنی آپ کا کام صرف انذاز (ڈرانا) ہے، نہ کہ غیب کی خبریں دینا، جن میں قیامت کا علم بھی ہے جو اللہ نے کسی کو بھی نہیں دیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ(ص) تو بس ڈرانے والے ہیں اس شخص کو جو اس سے ڈرے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

آپ تو محض اس شخص کو ڈر سنانے والے ہیں جو اس سے خائف ہے،