پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو مختلف اُمور کی تدبیر کرتے ہیں۔ (یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو باہمی تعامل سے کائناتی نظام کی بقا کے لئے توازن و تدبیر قائم رکھتی ہیں)،
English Sahih:
And those who arrange [each] matter,
1 Abul A'ala Maududi
پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
پھر کام کی تدبیر کریں
3 Ahmed Ali
پھر ہر امر کی تدبیر کرنے والوں کی
4 Ahsanul Bayan
پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم (١)
٥۔١ یعنی اللہ تعالٰی جو کام سپرد کرتا ہے، وہ اس کی تدبیر کرتے ہیں اصل مدبر تو اللہ ہے لیکن جب اللہ تعالٰی اپنی حکمت بالغہ کے تحت فرشتوں کے ذریعے سے کام کرواتا ہے تو انہیں بھی مدبر کہا جاتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم!
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر قَسم ہے ہر امر کا بندوبست کرنے والوں کی (کہ قیامت برحق ہے)۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر امور کا انتظام کرنے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں فالمدبرات امرا، یعنی امر الٰہی کی تدبیر و تنفیذ کرنے والے ہیں، امر الٰہی کی تدبیر و تنفیذ سے روح کے معاملے میں تدبیر و تنفیذ مراد ہے اور اس کے علاوہ اور دیگر امور میں بھی تدبیر و تنفیذ مراد ہوسکتی ہے۔ خلاصہ : یہاں پانچ اوصاف رکھنے والی ہستیوں کی قسم جس بات پر کھائی گئی ہے اس کی وضاحت نہیں کی گئی لیکن بعد کا مضمون اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ یہ قسم اس بات پر کھائی گئی ہے کہ قیامت ضرور آئے گی اور تمام مردوں کو ازسرنو ضرور زندہ کیا جائے گا، نیز اس امر کی وضاحت بھی نہیں کی گئی کہ یہ اوصاف کن ہستیوں کے ہیں لیکن صحابہ (رض) اور تابعین اور اکثر مفسرین نے کہا ہے کہ ان سے مراد فرشتے ہیں۔ نفس اور روح سے متعلق قاضی ثناء اللہ (رح) تعالیٰ کی تحقیق : حضرت براء بن عازب (رض) کی ایک طویل حدیث مشکوٰۃ میں بحوالہ مسند احمد مذکور ہے، اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ نفس انسان ایک لطیف جسم ہے جو اس کے جسم کثیف میں سمایا ہوا ہے اور وہ انہی مادی عناصر اربعہ سے بنا ہے، فلاسفہ اور اطباء اسی کو روح کہتے ہیں، مگر درحقیقت روح انسانی ایک جوہر مجرد اور لطیفہ ٔ ربانی ہے جو اس طبعی روح یعنی نفس کے ساتھ ایک خاص ربط وتعلق رکھتا ہے اور اس طبعی روح یعنی نفس کی حیات خود اس لطیفہ ٔ ربانی پر موقوف ہے، اس کو روح الروح بھی کہہ سکتے ہیں، کہ جسم کی زندگی نفس سے اور نفس کی زندگی روح سے ہے، اس لطیفہ ٔ ربانی کا تعلق اس جسم لطیف (نفس) کے ساتھ کس قسم کا ہے ؟ اس کی حقیقت کا علم ان کے پیدا کرنے والے کے علاوہ کسی کو نہیں، اور یہ جسم لطیف جس کا نام نفس ہے اس کو حق تعالیٰ نے اپنی قدرت سے ایک آئینہ کے مثل بنایا ہے جو آفتاب کے بالمقابل رکھ دیا گیا ہو تو آفتاب کی روشنی اس میں ایسی آجاتی ہے کہ یہ خود آفتاب کی طرح روشنی پھیلاتا ہے، نفس انسانی اگر تعلیم وحی کے مطابق ریاضت و محنت کرلیتا ہے تو وہ بھی منور ہوجاتا ہے یہی وہ جسم لطیف ہے جس کو فرشتے اوپر لے جاتے ہیں اور یہی جسم لطیف اعمال صالحہ سے منور اور خوشبو دار ہوجاتا ہے اور کفر و شرک سے تاریک و بدبو دار ہوجاتا ہے، روح مجرد کا تعلق بواسطہ جسم لطیف یعنی نفس کے واسطے سے ہوتا ہے، اس جسم لطیف پر موت طاری نہیں ہوتی قبر (برزخ) کا عذاب وثواب بھی اسی روح سے متعلق ہوتا ہے اس نفس کا تعلق قبر (برزخ) سے رہتا ہے اور روح مجرد اعلی علیین میں رہتی ہے، اور روح مجرد اس ثواب و عقاب سے بواسطہ نفس متاثر ہوتی ہے، اس طرح روح کا قبر میں ہونا بمعنی نفس کے صحیح ہے اور اس کا عالم ارواح میں ہونا بمعنی روح مجرد صحیح ہے، اس سے ان روایات مختلفہ میں تطبیق ہوجاتی ہے جن میں سے بعض کی رو سے روح کا قبر میں ہونا معلوم ہوتا ہے اور بعض سے اعلیٰ علیین میں ہونا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا﴾ یہ وہ فرشتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے عالم بالا اور عالم سفلی کے بہت سے امور کی تدبیر کے لیے مقرر فرمایا ہے، مثلا: بارشوں، نباتات، ہواؤں، سمندروں، ماؤں کے پیٹوں میں بچوں، حیوانات، جنت اور جہنم وغیرہ کے امور۔
11 Mufti Taqi Usmani
phir jo hukum milta hai , uss ( ko poora kernay ) ka intizam kertay hain ,