يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ۙ
(The) Day
يَوْمَ
جس دن
will quake
تَرْجُفُ
کانپے گی
the quaking one
ٱلرَّاجِفَةُ
کانپنے والی
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا
English Sahih:
On the Day the blast [of the Horn] will convulse [creation],
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا جس دن تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی
احمد علی Ahmed Ali
جس دن کانپنے والی کانپے گی
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جس دن کاپنے والی کانپے گی (١)
٦۔١ یہ نفخئہ اولیٰ ہے جسے نفخئہ فنا کہتے ہیں، جس سے ساری کائنات کانپ اور لرز اٹھے گی اور ہرچیز فنا ہو جائے گی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جس دن کانپنے والی کانپے گی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جس دن تھرتھرانے والی (زمین وغیرہ) تھرتھرائے گی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(جب انہیں اس نظامِ کائنات کے درہم برہم کردینے کا حکم ہوگا تو) اس دن (کائنات کی) ہر متحرک چیز شدید حرکت میں آجائے گی،