(اے حبیبِ مکرّم!) یوں نہیں بیشک یہ (آیاتِ قرآنی) تو نصیحت ہیں،
English Sahih:
No! Indeed, they [i.e., these verses] are a reminder;
1 Abul A'ala Maududi
ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے
2 Ahmed Raza Khan
یوں نہیں یہ تو سمجھانا ہے
3 Ahmed Ali
ایسا نہیں چاہیئے بے شک یہ تو ایک نصیحت ہے
4 Ahsanul Bayan
یہ ٹھیک نہیں (١) قرآن تو نصیحت کی چیز ہے۔
١١۔١ یعنی غریب سے یہ روگردانی اور اصحاب حیثیت کی طرف خصوصی توجہ، یہ ٹھیک نہیں۔ مطلب ہے کہ، آئندہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
6 Muhammad Junagarhi
یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
ہرگز نہیں! یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
دیکھئے یہ قرآن ایک نصیحت ہے
9 Tafsir Jalalayn
دیکھو یہ (قرآن) نصحیت ہے
10 Tafsir as-Saadi
اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿کَلَّآ اِنَّہَا تَذْکِرَۃٌ﴾ ” دیکھو یہ نصیحت ہے۔ “ یعنی حق بات یہ ہے کہ یہ نصیحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے یاد دہانی ہے جس سے اس کے بندے نصیحت کو یاد رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ہر وہ چیز بیان کردی ہے جس کے بندے حاجت مند ہیں اور اس نے گمراہی میں سے رشد وہدایت کو واضح کردیا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
hergiz aisa nahi chahiye ! yeh Quran to aik naseehat hai ,