١٣۔١ یعنی لوح محفوظ میں، کیونکہ وہیں سے یہ قرآن اترتا ہے کہ یہ صحیفے اللہ کے ہاں بڑے محترم ہیں کیونکہ وہ علم و حکم سے پر ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
6 Muhammad Junagarhi
(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے)
7 Muhammad Hussain Najafi
یہ (قرآن) ان صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ باعزّت صحیفوں میں ہے
9 Tafsir Jalalayn
قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
10 Tafsir as-Saadi
پھر اللہ تعالیٰ نے اس تذکیر کا محل، اس کی عظمت اور اس کی رفعت قدر کا ذکر کیا ،چنانچہ فرمایا : ﴿فِیْ صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ۔ مَّرْفُوْعَۃٍ مُّطَہَّرَۃٍ﴾ ”قابل ادب ورقوں میں جو بلند وبالا( اور) پاک ہیں۔“ یعنی قدرومنزلت میں بلند، تمام آفات سے سلامت اور اس بات سے محفوظ کہ شیاطین کے ہاتھ اس تک پہنچ سکیں یا وہ اسے چراسکیں ، بلکہ یہ ﴿بِاَیْدِیْ سَفَرَۃٍ﴾ ” لکھنے والے کے ہاتھوں میں ہے۔“ اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے درمیان سفیر ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
woh aesay saheefon mein darj hai jo baray muqaddas hain ,