Then He causes his death and provides a grave for him.
1 Abul A'ala Maududi
پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا
2 Ahmed Raza Khan
پھر اسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا
3 Ahmed Ali
پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا
4 Ahsanul Bayan
پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
6 Muhammad Junagarhi
پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر اس کو موت دی پھر اسے قبر میں پہنچایا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر اسے موت دے کر دفنا دیا
9 Tafsir Jalalayn
پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا ثم اماتہ فاقبرہ تخلیق انسانی کی ابتداء بیان کرنے کے بعد اس کی انتہاء کو بیان فرمایا کہ اس کی انتہاء موت اور قبر ہے، اس کا ذکر بسلسلہ انعامات فرمایا ہے، اس سے معلوم ہوا کہ انسان کی موت درحقیقت کوئی مصیبت نہیں، نعمت ہی ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ’ تحفۃ المئومن الموت “ کہ مومن کا تحفہ موت ہے اور اس میں مجموعہ عالم کے اعتبار سے بڑی حکمتیں ہیں فاقبرہ پھر اس کو قبر میں داخل کیا یہ بھی ایک انعام ہے کہ انسان کو حق تعالیٰ نے عام جانوروں کی طرح نہیں رکھا کہ مرگیا تو وہیں زمین پر پڑا سڑتا اور پھولتا پھٹتا رہے، بلکہ اس کا اکرام یہ کیا گیا کہ اس کو نہلا کر نئے اور پاک صاف کپڑوں میں ملبوس کر کے احترام کے ساتھ قبر میں دفن کرنا واجب ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿ثُمَّ اَمَاتَہٗ فَاَقْبَرَہٗ﴾ ” پھر اس کو موت دی، پھر قبر میں دفن کرادیا۔“ یعنی تدفین کے ذریعے سے اس( کے مردہ جسم ) کی تکریم کی ، تمام حیوانات کی طرح اس کے ساتھ سلوک نہیں کیا جن کی لاشیں سطح زمین پر پڑی رہتی ہیں۔