Indeed, the assault [i.e., vengeance] of your Lord is severe.
1 Abul A'ala Maududi
درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے
2 Ahmed Raza Khan
بے شک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے
3 Ahmed Ali
بے شک تیرے رب کی پکڑ بھی سخت ہے
4 Ahsanul Bayan
یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ (۱)
۱۲۔۱یعنی جب وہ اپنے ان دشمنوں کی گرفت پر آئے جو اس کے رسولوں کی تکذیب کرتے اور اس کے حکموں کی مخالفت کرتے ہیں تو پھر اس کی گرفت سے انہیں کوئی نہیں بچا سکتا
5 Fateh Muhammad Jalandhry
بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
6 Muhammad Junagarhi
یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
بےشک تمہارے پروردگار کی گرفت بڑی سخت ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے
9 Tafsir Jalalayn
بیشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیْدٌ﴾ بے شک اہل جرائم اور بڑے گناہوں کا ارتکاب کرنے والوں کے لیے اس کی سزا بڑی سخت ہے اور وہ ظالموں کی گھات میں ہے ۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿ وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ﴾( ھود: 11؍102) ” اور جب تیرا رب بستیوں کو پکڑتا ہے، اس حال میں کہ وہ ظلم کریں تو اس کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے ، بے شک اس کی پکڑ بڑی ہی دردناک ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
haqeeqat yeh hai kay tumharay perwerdigar ki pakar boht sakht hai .