Skip to main content

اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيْدُ ۚ

Indeed He
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
He
هُوَ
وہی
originates
يُبْدِئُ
پیدا کرتا ہے
and repeats
وَيُعِيدُ
اور لوٹاتا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

English Sahih:

Indeed, it is He who originates [creation] and repeats.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بے شک وه پہلے اور پھر کرے

احمد علی Ahmed Ali

بے شک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔ (۱)

۱۳۔۱یعنی وہی اپنی قوت اور قدرت کاملہ سے پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور پھر قیامت والے دن دوبارہ انہیں اسی طرح پیدا کرے گا جس طرح اس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہی پہلی بار پیدا کرنے والا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہی پیدا کرنے والا اور دوبارہ ایجاد کرنے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک وہی پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا فرمائے گا،