اور فرعون (کا کیا حشر ہوا) جو بڑے لشکروں والا (یا لوگوں کو میخوں سے سزا دینے والا) تھا،
English Sahih:
And [with] Pharaoh, owner of the stakes?
1 Abul A'ala Maududi
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟
2 Ahmed Raza Khan
اور فرعون کہ چومیخا کرتا (سخت سزائیں دیتا)
3 Ahmed Ali
اور فرعون میخوں والوں کے ساتھ
4 Ahsanul Bayan
اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا (١)
١٠۔١ اس کا مطلب ہے کہ بڑے لشکروں والا تھا جس کے پاس خیموں کی کثرت تھی جنہیں میخیں گاڑ کر کھڑا کیا جاتا تھا۔ یا اس کے ظلم وستم کی طرف اشارہ ہے کہ میخوں کے ذریعے وہ لوگوں کو سزائیں دیتا تھا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
6 Muhammad Junagarhi
اور فرعون کے ساتھ جو میخوں واﻻ تھا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور فرعون میخوں والے کے ساتھ (کیا کیا؟)۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ
9 Tafsir Jalalayn
اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَفِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ﴾ ” اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا۔“ یعنی لشکروں والا تھا، جنہوں نے اس کے اقتدار کو ثبات بخشا جیسے میخیں اس چیز کو مضبوط کرتی ہیں جس کو ٹھہرانا مقصود ہوتا ہے۔