Skip to main content

وَتَأْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّـمًّا ۙ

And you consume
وَتَأْكُلُونَ
اور تم کھا جاتے ہو
the inheritance
ٱلتُّرَاثَ
میراث کو
devouring
أَكْلًا
کھانا
altogether
لَّمًّا
سمیٹ کر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

English Sahih:

And you consume inheritance, devouring [it] altogether,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو

احمد علی Ahmed Ali

اور میت کا ترکہ سب سمیٹ کر کھا جاتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور (مردوں کی) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو۔ (۱)

۱۹۔۱یعنی جس طریقے سے بھی حاصل ہو، حلال طریقے سے حرام طریقے سے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور (مردوں کی) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور وراثت کا سارا مال (حلال و حرام) سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور میراث کے مال کو اکٹھا کرکے حلال و حرام سب کھا جاتے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور وراثت کا سارا مال سمیٹ کر (خود ہی) کھا جاتے ہو (اس میں سے افلاس زدہ لوگوں کا حق نہیں نکالتے)،