Skip to main content

وَجِاىْۤءَ يَوْمَٮِٕذٍۢ بِجَهَنَّمَ ۙ يَوْمَٮِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰى لَـهُ الذِّكْرٰىۗ

And is brought
وَجِا۟ىٓءَ
اور لائی جائے گی
that Day
يَوْمَئِذٍۭ
اس دن
Hell
بِجَهَنَّمَۚ
جہنم
That Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
will remember
يَتَذَكَّرُ
یاد کرے گا/ نصیحت پائے گا
man
ٱلْإِنسَٰنُ
انسان
but how
وَأَنَّىٰ
اور کہاں سے ہے/ ہوگی
(will be) for him
لَهُ
اس کے لئے
the remembrance?
ٱلذِّكْرَىٰ
نصیحت

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟

English Sahih:

And brought [within view], that Day, is Hell - that Day, man will remember, but how [i.e., what good] to him will be the remembrance?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اس دن جہنم لائے جائے اس دن آدمی سوچے گا اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں

احمد علی Ahmed Ali

اوراس دن دوزخ لائی جائے گی اس دن انسان سمجھے گا اور اس وقت اس کو سمجھنا کیا فائدہ دے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جس دن جہنم بھی لائی جائے گی (١) اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اسکے سمجھنے کا فائدہ کہاں (٢)

٢٣۔١ ستر ہزار لگاموں کے ساتھ جہنم جکڑی ہوئی ہوگی اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہونگے جو اسے کھینچ رہے ہونگے (صحیح مسلم) اسے عرش کے بائیں جانب کھڑا کر دیا جائے گا پس اسے دیکھ کر تمام مقرب اور انبیاء گھٹنوں کے بل گر پڑیں گے اور یارب نفسی نفسی پکاریں گے۔ (فتح القدیر)
٢٣۔٢ یعنی یہ ہولناک منظر دیکھ کر انسان کی آنکھیں کھلیں گی اور اپنے کفر و معاصی پر نادم ہوگا، لیکن اس روز ندامت اور نصیحت کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اس دن جہنم (سامنے) لائی جائے گی اور اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر اب سمجھ آنے کا کیا فائدہ؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جہنمّ کو اس دن سامنے لایا جائے گا تو انسان کو ہوش آجائے گا لیکن اس دن ہوش آنے کا کیا فائدہ

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اس دن دوزخ پیش کی جائے گی، اس دن انسان کو سمجھ آجائے گی مگر (اب) اسے نصیحت کہاں (فائدہ مند) ہوگی،