Skip to main content

وَّجَاۤءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۚ

And comes
وَجَآءَ
اور آئے گا
your Lord
رَبُّكَ
رب تیرا
and the Angels
وَٱلْمَلَكُ
اور فرشتے
rank
صَفًّا
صف
(upon) rank
صَفًّا
در صف

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے

English Sahih:

And your Lord has come and the angels, rank upon rank,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار،

احمد علی Ahmed Ali

اور آپ کے رب کا (تخت) آجائے گا اور فرشتے بھی صف بستہ چلے آئيں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تیرا رب (خود) آ جائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے) (١)

٢٢۔١ کہا جاتا ہے کہ جب فرشتے، قیامت والے دن آسمان سے نیچے اتریں گے تو ہر آسمان کے فرشتوں کی الگ صف ہوگی اس طرح سات صفیں ہونگیں۔ جو زمین کو گھیر لیں گی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے)

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور تمہارا پروردگار (یعنی اس کا حکم) آجائے گا اور فرشتے قطار اندر قطار آئیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور تمہارے پروردگار کا حکم اور فرشتے صف در صف آجائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا اور فرشتے قطار در قطار (اس کے حضور) حاضر ہوں گے،