Skip to main content

لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ ۗ اِنْ نَّـعْفُ عَنْ طَاۤٮِٕفَةٍ مِّنْكُمْ نُـعَذِّبْ طَاۤٮِٕفَةً ۢ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ

(Do) not
لَا
نہ
make excuse;
تَعْتَذِرُوا۟
تم معذرتیں کرو
verily
قَدْ
تحقیق
you have disbelieved
كَفَرْتُم
کفر کیا تم نے
after
بَعْدَ
بعد
your belief
إِيمَٰنِكُمْۚ
اپنے ایمان کے
If
إِن
اگر
We pardon
نَّعْفُ
ہم درگزر کریں
[on]
عَن
سے
a party
طَآئِفَةٍ
ایک گروہ (سے)
of you
مِّنكُمْ
تم میں سے
We will punish
نُعَذِّبْ
ہم عذاب دیں گے
a party
طَآئِفَةًۢ
ایک گروہ کو
because they
بِأَنَّهُمْ
کیونکہ وہ
were
كَانُوا۟
ہیں
criminals
مُجْرِمِينَ
مجرم

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب عذرات نہ تراشو، تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا ہے، اگر ہم نے تم میں سے ایک گروہ کو معاف کر بھی دیا تو دوسرے گروہ کو تو ہم ضرور سزا دیں گے کیونکہ وہ مجرم ہے"

English Sahih:

Make no excuse; you have disbelieved [i.e., rejected faith] after your belief. If We pardon one faction of you – We will punish another faction because they were criminals.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب عذرات نہ تراشو، تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا ہے، اگر ہم نے تم میں سے ایک گروہ کو معاف کر بھی دیا تو دوسرے گروہ کو تو ہم ضرور سزا دیں گے کیونکہ وہ مجرم ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بہانے نہ بنا ؤ تم کافر ہوچکے مسلمان ہوکر اگر ہم تم میں سے کسی کو معاف کریں تو اوروں کو عذاب دیں گے اس لیے کہ وہ مجرم تھے

احمد علی Ahmed Ali

بہانے مت بناؤ ایمان لانے کے بعد تم کافر ہو گئے اگر ہم تم میں سے بعض کو معاف کر دیں گے تو بعض کو عذاب بھی دیں گے کیوں کہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تم بہانے نہ بناؤ یقیناً تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہوگئے (١) اگر ہم تم میں سے کچھ لوگوں سے درگزر بھی کرلیں (٢) تو کچھ لوگوں کو ان کے جرم کی سنگین سزا بھی دیں گے (٣)

٦٦۔١ یعنی تم جو ایمان ظاہر کرتے رہے ہو۔ اللہ اور رسول کے استہزا کے بعد، اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہ گئی۔ اول تو وہ بھی نفاق پر ہی مبنی تھا۔ تاہم اس کی بدولت ظاہری طور پر مسلمانوں میں تمہارا شمار ہوتا تھا اب اس کی بھی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔
٦٦۔٢ اس سے مراد ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے توبہ کر لی اور مخلص مسلمان بن گئے۔
٦٦۔٣ یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں توبہ کی توفیق نصیب نہیں ہوئی اور کفر اور نفاق پر اڑے رہے اس لئے اس عذاب کی علت بھی بیان کر دی گئی ہے کہ وہ مجرم تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔ اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف کردیں تو دوسری جماعت کو سزا بھی دیں گے کیونکہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تم بہانے نہ بناؤ یقیناً تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہوگئے، اگر ہم تم میں سے کچھ لوگوں سے درگزر بھی کر لیں تو کچھ لوگوں کو ان کے جرم کی سنگین سزا بھی دیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اب عذر نہ تراشو! تم نے (اظہارِ) ایمان کے بعد کفر اختیار کیا ہے۔ اگر ہم تم میں سے ایک گروہ سے درگزر بھی کریں گے تو دوسرے گروہ کو تو ضرور سزا دیں گے کیونکہ وہ (حقیقی) مجرم ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو اب معذرت نہ کرو -تم نے ایمان کے بعد کفر اختیار کیا ہے -ہم اگر تم میں کی ایک جماعت کو معاف بھی کردیں تو دوسری جماعت پر ضرور عذاب کریں گے کہ یہ لوگ مجرم ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اب) تم معذرت مت کرو، بیشک تم اپنے ایمان (کے اظہار) کے بعد کافر ہو گئے ہو، اگر ہم تم میں سے ایک گروہ کو معاف بھی کر دیں (تب بھی) دوسرے گروہ کو عذاب دیں گے اس وجہ سے کہ وہ مجرم تھے،